نوبل انعام یافتہ ٹونی ماریسن کا انتقال

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن۔7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بوبل انعام یافتہ اور امریکی ادیب ٹونی ماریسن کا نیویارک کے مونٹے فورے میڈیکل سینٹر میں انتقال ہوگیا۔ وہ 88 برس کی تھیں۔ٹونی ماریسن کے کنبے نے ایک بیان میں اطلاع دی کہ ‘‘ہمیں بہت دکھ کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ مختصر علالت کے بعد ہماری پیاری ماں ٹونی ماریسن کا پیر کی شب انتقال ہوگیا۔ انتقال کے وقت خاندان کے افراد اور دوست ان کے ساتھ تھے ۔ ایک ماں، دادی، چاچی ٹونی ماریسن کل رات (پیر) اس دنیا سے رخصت ہوگئیں ۔ ٹونی ماریسن کو 1993 میں ادب کا نوبل انعام ملا تھا اور 1987 میں انہوں نے اپنے ناول ‘بِل ویڈ’ کے لئے پولٹزر انعام حاصل کیا تھا۔