نئی دہلی : وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے آج لوک سبھا میں بجٹ پیش کرتے ہوئے اعلان کیاکہ نوجوانوں کو انٹرن شپ کے مواقع میں اضافہ کیا جائے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ مودی حکومت کی نئی اسکیم کے تحت 500 بڑی کمپنیوں میں انٹرن شپ کو فروغ دیا جائے گا جس سے ایک کروڑ نوجوان مستفید ہوں گے۔ یہ نوجوانوں کے لئے حکومت کا خصوصی انٹرن شپ پیاکیج ہے۔ اس کے تحت نوجوانوں کو ہر ماہ 5000 روپئے کا انٹرن شپ الاؤنس دیا جائے گا۔انٹرن شپ کی تکمیل پر نوجوانوں کو 6 ہزار روپئے کی رقم علیحدہ بھی دی جائے گی۔