نوجوانوں کو حصول ملازمت کے مواقع

   


کریم نگر میں HRCalibe کمپنی کی جانب سے آج انٹرویو، استفادہ کی خواہش

کریم نگر : ضلع عہدیداربرائے دیہی ترقی اے وینکٹیشورراؤ نے اطلاع فراہم کی ہی کہ کمپنی Calibe HRمیں ملازمت کی فراہمی کیلئے بروز جمعہ 8 جنوری 2021 کو ای جی ایم ایم کی زیر قیادت سواشکتی کالج میں انٹرویو کا انعقاد کیا جائیگا۔ اہلیت کے حامل اصحاب راست انٹرویو میں شریک ہوسکتے ہیں۔ ملازمت و اہلیت کے متعلقہ تفصیلات کچھ اسطرح ہیں۔Branch Relationship Executive (SBI credit cards)
کیلئے تعلیمی قابلیت انٹر ڈگری ، ایم بی اے ، بی ٹیک کامیاب طلباء (صرف مرد حضرات ) جن کی عمر اندرون 20 تا سال ہو 30 اہل قرار دیئے گئے۔ تنخواہ 12500 تا 18000 کے درمیان ہوگی , ملازمت کا جائے وقوع متحدہ ضلع کریم نگر اور شہر حیدرآباد ہوگا۔ Customer Support Executive ( Telecalling) کیلئے تعلیمی قابلیت انٹر، ڈگری ،ایم بی اے ،بی ٹیک کامیاب ( صرف خواتین ) جن کی عمر اندرون 19 تا 28 سال ہو اہل قرار دیئے گئے۔تنخواہ 12500 تا 18000کے درمیان ہوگی۔ ملازمت کا جائے وقوع حیدرآباد ہوگا۔ Branch Relationship Manager ( Teamleader) کیلئے تعلیمی قابلیت ڈگری ،ایم بی اے ،بی ٹیک ( صرف مرد حضرات) جن کی عمر اندرون 25 تا 30 سال ہو اہل قرار دئے گئے۔ تنخواہ 20000 تا 28000 فراہم کی جائے گی۔ ملازمت کا جائے وقوع حیدرآباد، منچریال اور ورنگل ہوگا۔ اہل و خواہش مند افراد 8 جنوری 2021 بروز جمعہ اپنے بیو ڈیٹا اور اسنادات ( اوریجنل و زیراکس ) کے ساتھ دفتر ای جی ایم ایم ،سیواشکتی کالج ، نزد امبیڈکر اسٹیڈیم میں منعقد کئے جانے والے انٹرویو میں حاضر ہوکر اس موقع سے استفادہ کرسکتے ہیں۔