اندرماں مکانات کی تعمیر میں تیزی لائی جائے ، سنگاریڈی میں جائزہ اجلاس ، کلکٹر کا خطاب
سنگا ریڈی۔ 15 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وزیر اعظم دین دیال اجیویکا یوجنا نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں پی پروینیا ضلع کلکٹر نے سنگا ریڈی کلکٹریٹ میں عہدے داروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اندرماں گھروں کی تعمیر میں تیزی لائی جائے ۔ اس مہینے کی 14 سے 18 تاریخ تک اندرا مہیلا شکتی کی تقریبات منعقد کرے منڈلوں کے خصوصی افسران ہفتے میں ایک بار ہاسٹلس کا معائنہ کریں ضلع کلکٹر پی پروینیا نے کہا کہ مرکزی حکومت کو دین دیال اجیویکا یوجنا کے ذریعے بڑے پیمانے پر نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئے جو شہری علاقوں میں بے روزگار نوجوانوں کے روزگار کے لیے شروع کی گئی ہے۔ ضلع کلکٹر پی پروینیا نے کہا کہ سنگاریڈی میونسپلٹی میں نوجوانوں کو پردھان منتری دین دیال اجیویکا یوجنا پروگرام کے بارے میں وسیع پیمانے پر شعور بیدار کیا جائے جس کا مقصد نوجوانوں کو خود روزگار فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے ذریعے حکومت ہند نے یہ اسکیم خاص طور پر میونسپلٹی میں کام کرنے والے مزدوروں، گھریلو ملازمین اور ویسٹ مینجمنٹ ورکرز کے لیے شروع کی ہے۔سنگاریڈی میونسپلٹی میں ایم ای پی ایم اے میونسپل عہدیداروں نے مشترکہ طور پر سیلف ہیلپ گروپس کے ارکان کے ساتھ تال میل کیا اور اس اسکیم کے ذریعہ ٹاؤن میں ٹرانسپورٹ ورکرس، کنسٹرکشن ورکرس، ڈومیسٹک ورکرس، ویسٹ منیجرس اور کیئر ورکرس کو بروقت بینک لون جاری کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہدف تک پہنچنے کے لیے اقدامات کیے جائیں شہری غریبوں کے لیے حکومت کی سماجی تحفظ کی اسکیموں کے ساتھ مل کر اس اسکیم کو کامیاب بنانے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ منڈلوں کے اسپیشل آفیسرز جہاں اندرراما مکانات 50 فیصد سے کم کام شروع کیا ہے انہیں چاہئے کہ وہ استفادہ کنندگان کی شناخت کے لئے خصوصی اقدامات کریں اور فوری طور پر گراؤنڈنگ کا کام شروع کرنے کے لئے اقدامات کریں۔اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر، مادھوری، ڈی آر او پدمجارانی، متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران موجود تھے۔
کاغذ نگر میں بارش ، گرمی سے راحت
کاغذ نگر۔15 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر میں آج دوپہر کے وقت اچانک شدید بارش کا آغاز ہونے پر گرم موسم ،سرد موسم میں تبدیل ہو گیا اور مقامی عوام نے بارش کی آمد پر گرمی سے راحت کی سانس لی۔ اس طرح سے سارا علاقہ خوشگوار ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ سرد ہو گیا۔کچھ دیر کیلئے ٹریفک نظام جہاں کا وہاں رک گیا۔