نوجوانوں کو قومی تعمیر پر توجہ دینے آر ایس ایس سربراہ بھاگوت کا مشورہ

   

گونا ۔ /2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس صدر موہن بھاگوت نے آج نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر قومی تعمیر پر توجہ دیں ۔ یہاں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو ساری دنیا میں عالمی لیڈر کے طور پر ترقی دینا ضروری ہے ۔ سنگھ پریوار کے داخلی ذرائع نے بتایا کہ مدھیہ پردیش کے 16 اضلاع سے جملہ 1376 نوجوانوں کو اس 3 روزہ پروگرام میں شرکت کیلئے منتخب کیا گیا تھا ۔