نوجوانوں کو کار کی چھت پر ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا

   

غازی آباد۔ کار کی چھت پر ڈانس کرنے والے نوجوانوں کو 20,000 روپے کا جرمانہ ادا کرنا پڑگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غازی آباد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’نشے میں دھت‘ نوجوانوں کا ایک گروپ کار کی چھت پر کھڑے ہوکر ڈانس کررہا ہے۔ ویڈیو سامنے آتے ہی ٹریفک پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کے بعد کار کے مالک پر 20,000 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ 33 سیکنڈ کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کار ایک مصروف سڑک پر بہت آہستہ چل رہی ہے، دو نوجوان کار کی چھت پر کھڑے ہوکر ڈانس کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ نیچھے کھڑا نوجوان ویڈیو بنا رہا ہے جبکہ کار آہستہ آہستہ چل رہی ہے۔