منچریال(تلنگانہ): ایک 15 سالہ لڑکے کی موت کی خبر سن کر اس کی ماں دنیا سے چل بسی۔ یہ انتہائی المناک واقعہ ریاست کے منچریال ضلع میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق سمپت نامی ایک 15 سالہ نوجوان لڑکا اپنے دوستوں کے ساتھ ہفتہ کی صبح ضلع کی ایک ندی میں تیرنے کیلئے گیاتھا۔ اچانک وہ ندی میں ڈوب گیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ سمپت کی ماں 35 سالہ راجیشوری کو جیسے ہی اس واقعہ کی اطلاع ملی وہ چیخ چیخ کر رونے لگی اور بیہوش ہوگئی۔
اسے فوری ہاسپٹل لیجایاگیا جہاں ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دیدیا۔ بتایا جاتا ہے کہ غم کی خبر سن کر راجیشوری کو دل کا دورہ پڑگیاجس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔