اس ”تعجب خیز“ عمل کو ”پکواڈا ویواہ“ کہتے ہیں‘ یہ ایک رحجان دیہی بہار میں بہت عام ہے‘جس میں غیرشادی شدہ مردوں کو بندوق کی نوک پر شادی کرنے پر مجبور کیاجاتا ہے۔
ایک چونکا دینے والے واقعہ میں ایک نوجوان ٹیچر گوتم کمار کو جہاں پر وہ کام کرتے ہیں اس اسکول کے سامنے سے 3-4افراد پر مشتمل ایک گروپ نے اغوا کرلیا اور اغوا کارکی بیٹی سے شادی کرنے کے لئے مجبور کیا۔
چہارشنبہ کے روز بہار کے ویشالی ضلع میں یہ واقعہ پیش آیا۔ اس طرح کے پیش آنے والے ایک اور ”تعجب خیز“ عمل کو ”پکواڈا ویواہ“ کہتے ہیں‘ یہ ایک رحجان دیہی بہار میں بہت عام ہے‘جس میں غیرشادی شدہ مردوں کو بندوق کی نوک پر شادی کرنے پر مجبور کیاجاتا ہے۔
کمار نے حال ہی میں بہار پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیااور ضلع ویشالی میں اتکار مت میدیا ویدیالیا میں ان کی تقرری عمل میں ائی تھی۔اس کے اغوا کے بعد ناراض والدین نے سڑک بلاک کرکے احتجاج کیا جس کے نتیجے میں ایک تلاشی مہم شروع کی گئی تھی۔۔
جب کمار کوشادی کے متعلق پتہ چلا تو وہ حیران ہوگیا اور فوری ایک ایف ائی آر درج کرائی۔ اس نے اغوا کاروں میں سے ایک راجیش رائے کومور د الزام ٹہرایاجس کی بیٹی چاندنی کی اس نوجوان ٹیچر کے ساتھ شادی ہوئی ہے۔
پچھلے سال 29سالہ ونود کمار جو جونیر منیجر کاکام کرتے ہیں کے ساتھ مار پیٹ کی گئی اور پٹنہ کے پاندارک علاقے میں ایک عورت سے شادی کے لئے مجبور کیاگیاتھا۔
قبل ازیں ایک میویشوں کے ڈاکٹر کو اسی طرح سے اسوقت اغوا کرکے شادی کرنے کے لئے مجبور کیاگیاتھا جب وہ ایک بیمار جانور کی جانچ کے لئے پہنچا تھا۔ ضلع بیگو سرائے میں اس طرح کا واقعہ پیش آیاتھا۔