ماروتی ڈرائیونگ اسکول سے اشتراک، سیاست ہب کی نئی پہل
حیدرآباد ۔ 16 فبروری (سیاست نیوز) سیاست ۔ ہب مسلمانوں بالخصوص مسلم نوجوانوں کو بااختیار بنانے انہیں علم و ہنر سے آراستہ و پیراستہ کرنے نیوزایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خان رکن قانون ساز کونسل تلنگانہ کی شروع کردہ پہل ہے، جس کا زبردست اور حوصلہ افزاء ردعمل حاصل ہورہا ہے۔ سیاست ہب نے نوجوان مرد و خواتین کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کرنے کی خاطر ماروتی سوزوکی ڈرائیونگ اسکول آدرش آٹوموٹیو پرائیویٹ لمیٹیڈ کے اشتراک و تعاون سے ڈرائیونگ کی تربیت فراہم کرنے کا انتظام کیا ہے۔ امیدواروں کیلئے ضروری ہیکہ ان کی عمر 18 سال سے زائد ہو۔ موٹر ڈرائیونگ ٹریننگ کی فیس اگرچہ 7000 روپئے ہے لیکن سیاست ۔ ہب نے ہر امیدوار کو رعایت یا ڈسکاؤنٹ دلانے کیلئے اپنی طرف سے 3000 روپئے فیس ووچر دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں اب امیدواروں کو صرف4000 روپئے ہی ادا کرنے پڑیں گے۔ آپ کو یہ بتانا بھی ضروری سمجھتے ہیں کہ موٹر ڈرائیونگ ٹریننگ 11 تھیوری کلاسیس، ڈرائیونگ کلاسس (ہر کلاس میں 10 کیلو میٹر انفرادی ڈرائیو) مشتمل ہے۔ داخلے پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر دیئے جارہے ہیں۔ ڈائرکٹر سیاست۔ ہب جناب زاہد فاروقی اور جناب سید خالد محی الدین اسد کے مطابق چندرائن گٹہ، کرمن گھاٹ، کوکٹ پلی اور عطاپور میں تربیتی مراکز ہیں۔ ان علاقوں اور قرب و جوار میں رہنے والے امیدوار (لڑکے، لڑکیاں) ان مراکز سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ واضح رہیکہ امیدواروں کو آٹومیٹک اور مینول کار چلانا سکھایا جائے گا ساتھ ہی ضروری کارمیکانزم کی تربیت بھی دی جائے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9391160364 پر سید خالد محی الدین اسد سے ربط کریں یا دفتر سیاست پہنچ کر ڈائرکٹر سیاست ۔ ہب جناب زاہد فاروقی سے بھی تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔