نوجوان نے خود کو گرفتار کروا کر لڑکی کو شادی کیلئے منالیا

   

واشنگٹن :کسی کو شادی کی پیشکش کرنا یقیناً ایک خوش گوار اور یاد گار لمحہ ہوتا ہے،لیکن اگر ایسے موقع پر شادی کی پیشکش کرنے والا ہی گرفتار ہوجائے تو ممکن ہے کہ رشتہ جوڑنے سے قبل ہی ٹوٹ جائے۔ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک امریکی نوجوان اپنی گرل فرینڈ کو منفرد انداز میں پروپوز کرنے کے چکر میں لڑکی اور اس کے والدین کے سامنے خود کو گرفتار کروالیتا ہے۔امریکی محکمہ پولیس کے مطابق انہیں وین مورس نامی شخص کی کال موصول ہوئی مورس نے کہا’’میں چاہتا ہوں کہ تم مجھے گرفتار کرو۔اور اپنی گرل فرینڈ ‘‘کرسٹن’’ کو پرپوز کرنے کا اپنا منصوبہ بتانا شروع کیا۔انھوں نے پولیس سے خود کو گرفتار کرنے کی درخواست کی، ابتداً محکمہ پولیس نے انکار کردیا۔کیونکہ یہ اتنا آسان نہیں تھا۔اس کء لیے چیف ہینلون منظوری درکار تھی۔بعدازاں وین مورس کے اسرار پر محکمہ پولیس نے رضامندی ظاہر کی اور منصوبے کے مطابق وین مورس کو ایک ریستوران سے اس کی گرل فرینڈ اور اس کے والدین کے سامنے سے گرفتار کرکے کی گئی۔