نوجوان نے ہاتھ پر انڈوں کا توازن قائم کرنے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا

   

بغداد: عراقی نوجوان ابراہیم صادق نے اپنے ایک ہاتھ کے پچھلے حصے پر 18 انڈے رکھ کر اور ان کا توازن قائم کرکے برطانوی شہری کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابراہیم نے ایک ہاتھ کی ہتھیلی کے بجائے پشت پر بیک وقت 18 انڈوں کو رکھ کر بیلنس قائم کرکے گینز بگ آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ریکارڈ برابر کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ عراقی نوجوان نے برطانوی شہری جیک ہیرس کا ریکارڈ برابر کیا، انہوں نے 2020 میں ہاتھ کے پچھلے حصے پر 18 انڈے رکھ کر ان کا توازن قائم کیا تھا۔اس طرح انڈوں کو بیلنس کرنے کا عالمی ریکارڈ دو باصلاحیت افراد کے پاس آگیا۔ ابراہیم صادق جیک ہیرس کا ریکارڈ نہ توڑ سکے۔