حیدرآباد 20 فبروری ( سیاست نیوز) کوکٹ پلی پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ہے جس نے ایک نوجوان کو دھوکہ دینے کے بعد اپنے عاشق کے ذریعہ دھمکا کر بلیک میل کرنے کی کوشش کی تھی ۔ اس کے علاوہ اس لڑکی نے ایک دوسری لڑکی کو بھی سوشیل میڈیا ایپ پر شناخت بدل کر دوستی کرکے دھوکہ دیا تھا ۔ تفصیلات کے بموجب مہیشوری نامی اس خاتون نے ایک سوشیل میڈیا ایپ پر ایک نوجوان کو راغب کیا ۔ اس کو اپنے جھانسہ میں پھانس کر دوستی کو آگے بڑھایا ۔ بعد ازاں شادی کے نام پر ہوٹل میں وقت بھی گذارا ۔ اس کے بعد اپنے عاشق سے اس نوجوان کو بلیک میل کیا ۔ عاشق نے خود کو سب انسپکٹر ظاہر کیا اور اس نوجوان سے دونوں نے 4.5 لاکھ روپئے ہڑپ لئے ۔ مزید دیڑھ لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس نوجوان نے اپنے ساتھیوں سے اس کا تذکرہ کیا اور پھر پولیس میںشکایت درج کروائی جس پر اس خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے عوام کو سوشیل میڈیا پر احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے ۔