نوجوان کو ’ ہندوستان زندہ باد‘ کہنے کیلئے مجبور کیا گیا

   

نئی دہلی۔ شمال مشرقی دہلی کے علاقہ میں 2020 میں فسادات پھوٹ پڑے تھے۔ ان فسادات میں ملوث ایک شخص نے آج ایک نوجوان کو مبینہ طور پر گھونسے مارتے ہوئے زدوکوب کیا اور اسے ’ ہندوستان زندہ باد‘ اور ’ پاکستان مردہ باد ‘ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا ۔ سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے مسلم نوجوان کو’ پاکستان مردہ باد ‘ نعرہ لگانے کیلئے دباؤ ڈالا اور زدوکوب کیا۔ ملزم کی شناخت اجئے گو سوامی کی حیثیت سے کی گئی ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے کھجوری خاص علاقہ میں شکایت درج کرلی ہے۔