نورا فتح’ساقی‘ کے لئے ڈانس کرنا ایک خواب ہے

,

   

ڈانسر اداکارہ نورا فتح ایک قدیم گانے کی دوبارہ تیاری کے ذریعہ اپنی واپسی کی ہے اور انہیں یقین ہے کہ وہ ایک اور مرتبہ دھوم مچائیں گی

۔نورا کا نیا ڈانس نئے انداز سے پیش کئے گئے گانے’ساقی‘ کے لئے ہے جو جان ابراہیم کی فلم ’باٹل ہاوز‘ میں پیش کیاگیاہے۔ سال2004میں ’مسافر‘ فلم میں اسی طرح کا گیت تھا جس کونئے انداز میں دوبارہ پیش کیاگیاہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=8b7NbLrlkAQ

کینڈین نژاد اڈانسر ادا کارہ نے اس موقع پر کسی خواب سے کم قرارنہیں دیاہے۔پچھلے سال ’ستیا مے وجیتے‘ میں ’دلبر‘ جو 1999کی سشمیتا سین کی فلم’صرف تم‘ کے مشہور گیت کو دوبارہ نئے اندازمیں پیش کیاگیاتھا کافی مقبول ہوا اور اب ’ساقی‘ ہے۔

مذکورہ فلم’ساقی‘کو دوبارہ بالی ووڈ کے کنگ ریکریشن تنیشک باغچی نے تیار کیاہے اور اس کو نیہا کاکراور تلسی کمار نے پیش کیاہے۔

نورا نے کہاکہ ”ایسا گیت ”ساقی“ جس کو تنیشک نے تیار کیاہے اور گانے والے نیہا اور تلسی ہے اس پر مظاہرہ کرنا ایک خواب ہے“۔

انہوں نے مزید کہاکہ ”جس انداز میں تنیشک نے گانے کو تیار کیاہے وہ دنیاسے باہر ہے اور میں مناظر کو جانتی ہوں مجھے اس سے مقابلہ کرنا ہے۔

میں نے فائیر فینس کے ساتھ رقص پہلے مرتبہ محض تین دن میں سیکھا ہے“۔ فلم مسافر میں اس گیت پر مظاہرہ کرنے والی کوئنا مترا خوش نہیں ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ”میرا گانا فلم ’مسافر‘ سے ’ساقی‘ کو دوبارہ تیار کیاجارہا ہے۔ پہلی بات مجھے یہ نیا ورژن پسند نہیں آیا‘ یہ ایک ملاوٹ ہے“۔

حقیقی گیت کو وشال شیکھر نے تیار کیا تھا اس کو سنیدھی چوہان اور سکھویندر سنگھ نے گایاتھا