نورا فتحی کا ’پیاردو پیار لو‘ کے تازہ ورژن میں دلفریب مظاہرہ

,

   

نئی دہلی۔ نورا فتحی اب ’مارجاوں کے لئے‘ ایک تو کم زندگی‘ پیا ر دو پیا لو‘ کے نئے تشکیل شدہ ورژن کے ساتھ اپنے مداحوں کے ہوش اڑانے کی پوری تیار میں ہیں۔

آخری مرتبہ مذکورہ ڈانسر کو ”پچھتاوگی“ البم میں دیکھا تھا‘ اب وہ فیروز خان کی یادگار فلم’جانباز‘ کے مشہور گانے کے ریمکس ورژن میں اپنے رقص کا مظاہرہ کرتی ہوئے وہ نظر ائیں گی۔

یہاں پر یہ بات قبل ذکر ہے کہ سابق میں مذکورہ اداکارہ نے ’اوساقی ساقی“ کے نئے انداز میں پیش کئے گئے ورژن کے ذریعہ جادو بکھیرا تھا۔

فلم ناقد اور ٹریڈ کے جانکار تران ادرش نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر یہ خبر شیئر کی او رساتھ میں گانے کا ٹیزر بھی پوسٹ کیا۔

مکمل گانا 10اکٹوبر کے روز ریلیز کیاجائے گا۔ مذکورہ گانے میں کینڈین ڈانسر شارٹ سفید ڈریس میں دیکھائی دے رہے ہیں جس میں وہ ڈانس فلور پر اپنے قاتل اداؤں کے ذریعہ آگ لگاتے نظر آرہی ہیں۔

گانے کے قدیم ورژن میں سینئر اداکارہ ریکھا نے اپنے شاندار مظاہرے سے لوگوں کو دل جیت لیاتھا۔ نورا نے اب تک اپنے گانوں میں اپنی دلفریب اداؤں اور شاندار رقص کے ذریعہ شائقین کا دل جیت لیاہے اور ان کے ’دلبر‘ اور ’کماریہ‘ جیسے گانے کافی مقبول ہوئے ہیں

۔چند عرصہ قبل ’مرجاواں“ کے میکرس نے فلم کا شاندار ٹریلر ریلیز کیاتھا جس میں اداکار سدھارتھ ملہوترا کے علاوہ رتیش دیشمکھ ایک دوسرے کے مدمقابل دیکھائی دے رہے تھے۔

مذکورہ فلم میکرس کا ’ایک ویلن‘ کے بعد سدھارتھ او ررتیش کے درمیان دوسرا فلم ہے۔ فلم میں بھوشن کمار‘ دیویا کھوسلہ کمار او رکرشنن کمار کے ساتھ منیشا اڈوانی‘ مدھو بوجوانی اور نکھل اڈوانی نے بھی کام کیاہے۔

نومبر8کے روز ریلیزہونے والی اس فلم میں تارا سوتاریہ کو بھی پہلی مرتبہ پردہ پر پیش کیاجارہا ہے