نوشہ کو گیاس سلینڈر کا تحفہ کوہیر میں مہنگائی کے خلاف انوکھا احتجاج

   

Ferty9 Clinic

کوہیر۔ عام طور پر روایت چلی آرہی ہے کہ شادی بیاہ یا پھر کسی خوشی کے موقع پر دوست و احباب و رشتہ دار یادگار تحفے و تحائف پیش کریت ہیں تاکہ ان کی خوشیوں میں آپ کو بھی شامل کرسکیں ۔ اس طرح کوہیر کے ایس ایس فنکشن ہال میں محمد محسن احمر نائب سرپنچ کوہیر کے برادر محمد مبین احمد کے ولیمہ تقریب جوکہ 27 اکٹوبر کو منعقد ہوئی ۔ جس میں ٹی آر ایس پارٹی قائد عبدالرئیس الدین اسلم زاہد ، واجد اور ان کے ساتھیوں نے ایل پی جی گیاس کی بڑھتی ہوئی قیتموں کے خلاف بطور احتجاج نوشہ کو گیاس سے بھرا ہوا سلینڈر تحفے میں پیش کیا ۔ اس موقع پر دوست و احباب کی کثیر تعداد موجود تھے ۔