نووٹل ہوٹل میں انٹرنیشنل چیف ڈے تقریب

   

شمس آباد ۔ /23 اکٹوبر (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں واقع نووٹل ہوٹل میں انٹرنیشنل چیف ڈے تقریب منعقد کی گئی جس میں ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول شمس آباد کے طلباء کو مدعو کیا گیا اور اس موقع پر انہیں ہوٹل کے مختلف قسم کے لذیذ پکوان کے ذریعہ ان کا استقبال کیا گیا ۔ تین روزہ تقریب سے مسٹر روبن چیرمین جنرل منیجر نووٹل ہوٹل نے اپنی خطابت میں کہا کہ طلباء کی ہمت افزائی کیلئے مختلف قسم کے پکوان کے مقابلے منعقد کئے گئے جس سے ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جاسکتا ہے ۔ تمام طلباء کی ملاقات نووٹل ہوٹل کے چیف سے کروائی گئی ۔ مختلف کوئز مقابلے بھی منعقد کئے گئے جس میں فاتح کھلاڑیوں کو ٹرافی عطا کی گئی اور انہیں تہنیت پیش کی گئی ۔