کھیلوں سے جڑنے کے لیے ایک شاندار شام کا انعقاد
حیدرآباد ۔ 7 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : نووٹیل حیدرآباد ایرپورٹ کے زیر اہتمام ویستارا ، ہندوستان کی سرکردہ ایر لائنس کے تعاون سے ، کھیلوں سے جڑنے ، کے لیے ایک شاندار شام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس ایونٹ کو خصوصی طور پر کارپوریٹ ٹائیکونس کے لیے ترتیب دیا گیا تاکہ وہ تفریح سے بھر پور شام گزاریں اور اپنے کھیل کی روح کو اجاگر کریں ۔ اس شام کا آغاز خیر مقدمی خطاب سے ہوا ۔ کھیل کی وسیع دنیا سے شخصیات نے حصہ لیا ۔ اس شام کا اختتام ہائی ٹی نٹ ورکنگ سیشن پر ہوا ، جس کو کلیدی کارپوریٹس نے منعقد کیا تھا ۔ مسٹر روبن چیرمین ، جنرل منیجر نے اس ایونٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے امید جتائی کہ اس طرح کے ایونٹس مزید مستقل طور پر منعقد کئے جائیں گے ۔۔