لاس اینجلس ۔ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی اداکار ڈینیئل کریگ نے آج اس بات کی توثیق کی کہ ان کی آنے والی فلم ’’نو ٹائم ٹو ڈائی‘‘ (مرنے کیلئے وقت نہیں) بحیثیت سیکریٹ ایجنٹ جیمس بانڈ 007 ان کی آخری فلم ہوگی۔ انہوں نے ’’دی لیٹ شو وتھ اسٹیفین کولبرٹ‘‘ پروگرام میں شرکت کے دوران یہ بات کہی۔