نوٹ برائے ووٹ مقدمہ میں ریونت ریڈی کو بچانے فارنسک لیاب میں آتشزدگی : کے ٹی آر

   

حیدرآباد۔ 8 فروری (سیاست نیوز) بی آر ایس ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ نے الزام عائد کیا کہ فارنسک سائنس لیاب میں آتشزدگی کا واقعہ جان بوجھ کر کیا گیا ہے تاکہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کو نوٹ برائے ووٹ مقدمہ میں بچایا جاسکے۔ مجالس مقامی چناؤ کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں کے ٹی آر نے ہنمکنڈہ میں بی آر ایس امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ فارنسک لیاب میں آگ لگنے کے واقعہ کے تعلق سے عوام میں مختلف شبہات پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے خاطیوں کا پتہ چلانے کے لئے ریٹائرڈ جج کے ذریعہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ نوٹ برائے ووٹ معاملہ میں ریونت ریڈی کو بچانے کے لئے لیاب کو آگ لگادی گئی۔ ایسے وقت جبکہ ہر کوئی بلدی انتخابات میں مصروف ہیں ریونت ریڈی اس طرح کے کام انجام دے رہے ہیں۔ نوٹ برائے ووٹ معاملہ کی جانچ آخری مراحل میں ہے۔1
اور چیف منسٹر کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر مال سرینواس ریڈی کی قیام گاہ پر انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے دھاوا کیا تھا لیکن کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ 1