نوٹ بندی نے ملک کو کاری ضرب لگائی : پوار

   

Ferty9 Clinic

پربھنی۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر این سی پی شرد پوار نے آج کہا کہ نوٹ بندی بدبختانہ فیصلہ رہا جس نے ملک کو بھاری نقصان پہونچایا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2016ء کے فیصلہ کے مابعد اثرات کئی برسوں تک محسوس کئے جائیں گے۔ وہ یہاں مرہٹواڑہ خطہ کے ایک حلقہ میں ریالی سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی معلنہ نوٹ بندی کے سبب کئی صنعتی کارخانے بند ہوگئے جس کے نتیجہ میں 15 لاکھ افراد بیروزگار ہوگئے ۔مودی حکومت نے صرف صنعتکاروں و سرمایہ داروں کیلئے وقف ہے۔