نوپور شرما کے خلاف پوسٹرس لگانے پر تین نوجوانوں کی گرفتاری

   

حیدرآباد/16 جون، ( سیاست نیوز) گستاخ نوپور شرما کے خلاف پرانے شہر دبیر پورہ اور چنچل گوڑہ میں پوسٹرس چسپاں کرنے پر 3 نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا۔ دبیر پورہ پولیس نے دو دن قبل پوسٹرس لگانے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا تھا اور آج تین نوجوانوں 27 سالہ غوث الرحمن، 20 سالہ غلام عبدالحبیب اور سید امجد کو پوسٹرس چسپاں کرنے پر گرفتار کرلیا۔ دبیر پورہ پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شیخ محمد نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی جس پر تعزیرات ہند کی دفعہ 295A ، 504 اور 505(1) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا اور گرفتار شدہ نوجوانوں کو عدالت میں پیش کیا گیا جس کے نتیجہ میں انہیں عدالتی تحویل میں دیا گیا۔ ب