نوڈلز میں ٹماٹر ڈالنے سے خاتون کی موت

   

ممبئی ۔ ممبئی کی 27 سالہ ریکھا نیشاد نوڈلز میں حادثاتی طور پر زہریلے ٹماٹر کے استعمال سے چل بسی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکھا نیشاد نے ایک ہفتہ قبل چوہوں کو مارنے کی خاطر ٹماٹر میں زہر ملا کے رکھا تھا جسے اس نے خود ہی غلطی سے کھانا پکاتے ہوئے استعمال کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ٹی وی دیکھتے ہوئے بے دھیانی میں زہر آلود ٹماٹروں کا اپنے کھانے میں استعمال کیا جسے کھانے کے بعد اسے الٹیاں لگ گئیں۔ الٹیوں کی شکایت کے ایک گھنٹے بعد خاتون کا شوہر اور دیور اسے قریبی اسپتال معائنہ کے لیے لے کر گئے جہاں علاج کے دوران خاتون کی موت ہوگئی۔