نوین جندل کو گردن کاٹ ڈالنے کی دھمکی

   

نئی دہلی : دہلی بی جے پی کے برطرف شدہ لیڈر نوین کمار جندل کو نامعلوم شخص کی جانب سے دھمکی آمیز ای میل موصول ہوا ہے جس میں جندل کا سر قلم کردینے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ جندل نے ٹیوٹر پر اسے موصول ہونے والے ای میل کا اسکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح 6:43 بجے، اکبر عالم نامی شخص کے نام سے مجھے تین ای میلز موصول ہوئی ہیں، جن میں اُدے پور میں بھائی کنہیا لال کی گردن کاٹے جانے کی ویڈیو منسلک ہے، جس میں میری اور میرے خاندان کی گردن کاٹنے کی دھمکی دی گئی ہے، میں نے پی سی آر کو مطلع کیا ہے۔ پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والی بی جے پی کی معطل ترجمان نپور شرما کے بیان کے بعد جندل نے سوشل میڈیا پر نپور شرما کی تائید میں ایک پوسٹ جاری کیا تھا اس کیخلاف بھی کئی ریاستوں میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔