حیدرآباد ۔ 10 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے ضمنی چناؤ میں تلگو فلم اسٹار سمن نے کانگریس امیدوار نوین یادو کی تائید کا اعلان کیا ہے ۔ پارٹی امیدوار کے طورپر اعلان کے بعد نوین یادو مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیتوں سے ملاقات کرتے ہوئے تائید کی اپیل کر رہے ہیں۔ اسی دوران تلگو فلمی انڈسٹری کے نامور اداکار سمن نے ایک ویڈیو میسج جاری کرتے ہوئے جوبلی ہلز میں نوین یادو کی تائید کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوین یادو نوجوان قائد ہیں اور وہ ہمیشہ عوام کی خدمت کیلئے دستیاب رہے ہیں۔ جوبلی ہلز سے ان کی کامیابی کی صورت میں حلقہ کی ترقی اور عوام کی بھلائی ممکن ہے۔اس حلقہ سے بی آر ایس نے آنجہانی رکن اسمبلی ایم گوپی ناتھ کی اہلیہ کو امیدوار بنایا ہے ۔ بی جے پی نے ابھی اس حلقہ کیلئے اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ۔1