نوی ممبئی میں 5بنگلہ دیشی گرفتار

   

ممبئی : نوی ممبئی میں غیر قانونی طور پر مقیم پانچ بنگلہ دیشی شہریوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس نے منگل کو اطلاع دی کہ یہ گرفتاریاں کرنجادے ، پنویل کے ایک احاطے پر اتوار کی صبح کی گئی چھاپہ ماری کے دوران ہوئیں۔ نوی ممبئی پولیس کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل (اے ایچ ٹی سی) کی ایک ٹیم نے یہ کارروائی کی۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ چھاپے کے دوران چھ بنگلہ دیشی شہری موجود تھے جن میں دو خواتین بھی شامل تھیں۔ ان میں سے پانچ افراد کو ابتدائی امیگریشن تصدیق کے بعد حراست میں لیا گیا۔ اہلکار کے مطابق ان میں سے تین افراد اپنے ویزے کی مدت ختم ہونے کے باوجود ملک میں مقیم تھے۔