نو شادی شدہ نیپالی جوڑا جھلس کر خاکستر، مشتبہ موت کا مقدمہ

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : شہر کے علاقہ وینکٹ گیری میں میاں بیوی مشتبہ طور پر جھلس کر خاکستر ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ نیپال سے تعلق رکھنے والا یہ جوڑا جن کی شناخت رمیش اور ریٹا کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ 6 سال قبل ان دونوں نے شادی کرلی تھی اور شہر منتقل ہوگئے تھے ۔ علاقہ وینکٹ گیری میں ایک مکان کے بالائی حصہ میں مقیم تھے ۔ میاں بیوی دونوں فاسٹ فوڈ سنٹر میں کام کرتے تھے ۔ گذشتہ 2 دنوں سے انہیں باہر نہیں دیکھا گیا ۔ تاہم رات میں ان کے مکان سے دھواں اور آگ کے شعلہ دیکھ کر پڑوسی چوکس ہوئے اور فوری پولیس کو اطلاع دی گئی ۔ پولیس نے فائر سرویس کو طلب کرلیا تاہم اس وقت تک دونوں جل کر خاکستر ہوگئے تھے ۔ پولیس شبہات کا اظہار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔