نپاہ وائرس قابو میں ہے، لیکن خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا: وزیر اعلیٰ وجین

   

Ferty9 Clinic

 کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے منگل کو کہا کہ کوزی کوڈ ضلع میں نپاہ پھیلنے پر قابو پا لیا گیا ہے، لیکن بیماری کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال نپاہ پھیلنے کی دوسری لہر کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ چیف منسٹر نے جائزہ میٹنگ کی پریس کانفرنس میں کہا، ’’یہ نہیں کہا جا سکتا کہ نپاہ کا خطرہ پوری طرح ٹل گیا ہے، لیکن یہ راحت کی بات ہے کہ یہ بیماری زیادہ لوگوں میں نہیں پھیلی ہے ۔