جئے پور : ضلع اجمیر کے ایک شخص نے گستاخ و معطل بی جے پی ترجمان نپور شرما کا سر قلم کرنے والے کے لئے اپنا مکان اور جائیداد بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ نپور نے پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے بارے میں متنازعہ ریمارکس کئے تھے۔ سلمان چشتی نامی شخص نے انعام کا اعلان کیا۔ اُسے درگاہ اجمیر شریف سے وابستہ شخص بتایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سلمان چشتی کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ اپنا مکان اور جائیداد اُس شخص کے حوالے کردے گا جو اُس کے پاس نپور شرما کا سر لے آئے۔