ریاض۔ اٹلی کے یانک سینر نے کارلوس الکاراز کو6-7(5), 6-3, 6-3 سے شکست دے کر سکس کنگز سلام ایگزیبیشن ٹینس چمپئن شپ اپنے نام کرلی جبکہ نوواک جوکووچ نے تیسرے مقام کے میچ میں رافیل نڈال کو 6-2, 7-6(5) سے شکست۔ نڈال اپنے کیریئر میں آخری بار یہ چمپئن شپ کھیل رہے تھے۔ بائیس بار کے گرانڈ سلام چمپئن نڈال اگلے ماہ ڈیوس کپ میں اسپین کی جانب سے کھیلنے کے بعد ٹینس سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ نڈال اور سنرکے علاوہ الکاراز نے اس نمائشی ٹورنمنٹ کے آخری راؤنڈ میں جوکووچ کو بھی شکست دی تھی۔ اس ٹورنمنٹ میں انعامی رقم ہے لیکن کوئی اے ٹی پی پوائنٹ نہیں ہے۔