انتخابات کے زیراثر کرناٹک میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے نڈا وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ یہ ”دی کیرالا اسٹوری“ ایک دہشت گرد سازش پر مبنی ہے۔
بنگلورو۔ فلم ”دی کیرالا اسٹوری“ دیکھنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) قومی صدر جے پی نڈا نے کہاکہ یہ ایک نئے طرز کی دہشت گردی بغیر اصلحہ کے ہیں اور مزیدکہاکہ اس فلم نے ”زہریلی دہشت گردی“ کومنظرعام پر لایاہے۔اتوار کے روز نڈا نے گروڈا مال بنگلورو میں اس فلم کی خصوصی اسکرینگ میں شامل ہوئے جہاں پر انہوں نے مجوزہ اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کی مہم بھی چلائی ہے۔
وہیں رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے نڈا نے کہاکہ ”بغیراصلحہ کے یہ ایک نئی انداز کی دہشت گردی ہے ’دی کیرالا اسٹوری‘ نے زہریلی دہشت گردی کو منظرعام پر لایاہے۔ اس قسم کی دہشت گردی کسی ریاست یامذہب سے منسلک نہیں ہے“۔
اس سے قبل ؎انتخابات کے زیراثر کرناٹک میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے نڈا وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ یہ ”دی کیرالا اسٹوری“ ایک دہشت گرد سازش پر مبنی ہے۔
وزیراعظم نے کہاتھا کہ یہ فلم ”دی کیرالا اسٹوری“ دہشت گردی کی خراب حقیقت دیکھاتی ہے اور دہشت گردوں کے انداز کو منظرعام پر لائی ہے۔ انہو ں نے مزیدکہاتھا کہ یہ فلم ایک دہشت گرد سازش پر مبنی ہے۔
انہوں نے کانگریس کو بھی نشانہ بنایا او رکہاکہ کانگریس وو بینک کے لئے دہشت گردی کی پشت پناہی کررہی ہے۔وزیراعظم مودی نے کہاکہ”دہشت گرد ی پر بنے والی فلم کی کانگریس مخالفت کررہی ہے اور دہشت گردانہ سونچ کے ساتھ کھڑی ہے۔
کانگریس ووٹ بینک کے لئے دہشت گردی کی پشت پناہی کررہی ہے“۔ کیرالا چیف منسٹر پینارائی وجین نے اس سے قبل ایک بیان میں کہاتھا کہ فلم جان بوجھ کر فرقہ وارانہ پولرائزیشن کو تشکیل دینے کے مقصد اور کیرالا کے خلاف نفرت پر مشتمل پروپگنڈہ کو پھیلانے کے لئے بنائی گئی ہے
۔درایں اثناء مدھیہ پردیش چیف منسٹر شیو راج سنگھ چوہان نے کہاکہ حال ہی میں ریلیز اس فلم کو ریاست میں ٹیکس فری کیا جاتا ہے اور کہاکہ مذکورہ ”دی کیرالا اسٹوری“نے لوجہاد‘مذہبی تبدیلی‘ اور دہشت گردی کو منظرعام پر لایاہے۔وپل امرتل شاہ کی پیشکش والی یہ فلم بڑے پیمانے پر سیاسی ہنگامہ آرائی کا سبب بنا ہے اورمختلف لیڈران نے اس فلم پر اپنا ردعمل ظاہر کیاہے۔
فلم دی کیرالا اسٹوری جس میں ادا شرما‘ یوگیتا بیہانی‘ سیدھی اڈنانی اور سونیابیلانی نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔ اس فلم کے ٹریلر میں دیکھا گیاہے کہ ”دی کیرالا اسٹوری“ آگ میں آرہا ہے جس میں دعوی کیاجارہا ہے کہ 32000لڑکیاں ریاست سے لاپتہ ہیں اوربعد میں وہ دہشت گرد گروپ ائی ایس ائی ایس میں شامل ہوجاتی ہیں۔
سخت ردعمل کا سامنا کرنے بعد فلم میکرس تعداد سے دستبردار ہوجاتے ہیں اور فلم کی کہانی کیرالا کی تین عورتوں پر مشتمل قراردیتے ہیں‘ جو اس ٹریلر کی تفصیلات میں پیش کی گئی ہیں