نکسلائٹ لیڈر سے ملاقات کے بعد واپسی کے دوران عثمانیہ یونیورسٹی کا طالب علم گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 8 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : نکسلائٹس کے اعلیٰ کمانڈر ہری بھوشن سے ملاقات کر کے لوٹنے والے عثمانیہ یونیورسٹی کے طالب علم رنجیت راؤ کو کتہ گوڑم پولیس نے گرفتار کرلیا جس سے عثمانیہ یونیورسٹی میں بے چینی کی فضا پھیل گئی ہے ۔ پولیس نے پختہ ثبوت کے ساتھ نکسلائٹس قائد سے ملاقات کر کے لوٹنے والے طالب علم کو گرفتار کرلیا اور اس کے پاس سے پین ڈرائیو کے ساتھ اہم معلومات کو ضبط کرلیا ۔۔