نکہت زرین کو کار کا تحفہ

   

حیدرآباد 29 مئی ( سیاست نیوز ) سابق بی سی سی آئی جونئیر سلیکشن کمیٹی صدر نشین وی چامنڈیشور ناتھ نے باکسنگ ورلڈ چمپئن نکہت زرین کو کار کا تحفہ پیش کیا ہے ۔ چامنڈی مثالی اسپورٹس شخصیتوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ورلڈ چمپئن شپ مقابلوں کیلئے روانگی کے وقت نکہت سے کہا تھا کہ اگر وہ گولڈ میڈل جیت پاتی ہیں تو انہیں کار کا تحفہ دیں گے ۔ اب جبکہ نکہت نے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے تو وہ اپنے وعدہ کی تکمیل کرتے ہوئے کار کا تحفہ پیش کر رہے ہیں۔ نکہت زرین نے اس تحفہ پر ان سے اظہار تشکر کیا ہے ۔