حیدرآباد۔29ستمبر(سیاست نیوز) میر عالم تالاب سے نہروزوالوجیکل پارک میں داخل ہونے والے پانی کے مسئلہ کو اب تک حل نہیں کیا جاسکا ہے جبکہ حیدرآباد میٹرو پولیٹین ڈیولپمنٹ اتھاریٹی اور مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد نے نہرو زوالوجیکل پارک میں موجود سفاری پارک میں داخل ہونے والے اس پانی کے مستقل حل کے اقدامات کا تیقن دیا تھا لیکن اس کے باوجود ان کاموں کو مکمل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے گذشتہ دنوں کی بارش کے دوران نہروزوالوجیکل پارک کے سفاری پارک میں میر عالم تالاب کا پانی داخل ہوگیا جس کی نکاسی کے اقدامات کئے گئے۔ ڈائریکٹر زو سدھانند کوکریتی اور کیوریٹر نہرو زوالوجیکل پارک وی وی ایل سبدھرا نے سفاری پارک کی صورتحال کا جائزہ لیا اور بتا یا کہ تمام جنگلی جانور محفوظ ہیں۔ کیوریٹر نے محکمہ آبپاشی ‘حیدرآباد میٹرو پولیٹین ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے علاوہ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے عہدیداروں سے رابطہ قائم کرتے ہوئے اس مسئلہ کے مستقل حل کے اقدامات کے متعلق دریافت کیا ۔ گذشتہ بارشوں کے دوران بھی سفاری پارک میں پانی جمع ہونے کے سبب مسائل پیدا ہوئے تھے جنہیں حل کرنے کا تیقن دیا گیا تھا۔م