نہرو میموریل لائبریری اور سوسائٹی کی تشکیل نو ،کانگریس سے وابستہ کوئی رکن نہیں

   

نئی دہلی۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں نہرو میموریل لائبریری اور میوزیم سوسائٹی کی تشکیل نو کردی گئی ہے جس میں کانگریس سے وابستہ کسی بھی رکن کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے اس پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور اس کی تشکیل کو خامیوں سے پر قرا ردیا ہے ۔ نوتشکیل شدہ سوسائٹی کے چیئرمین وزیر اعظم ہیں اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو نائب چیئرمین بنایا گیا ہے ۔ اس میں مجموعی 28 اراکین ہیں جن میں وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر، انسانی وسائل کے فرو غ کے وزیر رمیش پوکھریال نشنک، وزیر ثقافت پرہلاد سنگھ پٹیل، امورخارجہ کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن، پرسار بھارتی کے چیئرمین اے سوریہ پرکاش، معروف دانشور لوکیش چندر، اندرا گاندھی نیشنل آرٹس سینٹر کے چیئرمین رام بہادر رائے ، سکریٹری سچیدانند جوشی، نغمہ نگار پرسون جوشی، صحافی رجت شرما، ماہر تعلیم کپل کپور’ ماہر تعلیم ماکرند پرانجپے، صحافی اور ممبر پارلیمنٹ سووپن داس گپتا وغیرہ شامل ہیں۔