نہرو یووا کیندرا سنگھٹن میں مختلف جائیدادوں پر تقررات

   

Ferty9 Clinic

/26 جون ادخال درخواست کی آخری تاریخ مقرر
حیدرآباد ۔ /12 جون (سیاست نیوز) محکمہ امور نوجوانان و کھیل کے تحت کارکرد ضمنی ادارہ نہرو یووا کیندرا سنگھٹن (این وائی کے ایس) کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے اور جملہ 337 جائیداد ہیں جن میں اسسٹنٹ ڈائرکٹر / ڈسٹرکٹ یوتھ کوآرڈینیٹر ۔ 160 ، جونیر کمپیوٹر پروگرامر (جے سی پی) 17 ، سینئر ہندی ٹرانسلیٹر ۔ 1 ، اسسٹنٹ ۔ 38 ، لائبریرین ۔ 1 ، کمپیوٹر آپریٹر ۔ 4 ، اکاؤنٹس کلرک کم ٹائپسٹ ۔ 58 ، اسٹونو گرافر (گریڈ ۔ 2 ) ۔ 23 ، لوئر ڈیویژن کلرک ۔ 12 اور ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف ۔ 23 ہیں ۔ قابلیت کے اعتبار سے ڈسٹرکٹ یوتھ کوآرڈینیٹر کی جائیدادوں کیلئے کوئی بھی ماسٹر ڈگری ، جے سی پی جائیدادوں کیلئے ایم ایس سی (کمپیوٹر سائنس) یا بی ای / بی ٹیک یا ایم ایس سی (کمپیوٹر سائنس یا بی ای / بی ٹیک یا ایم سی اے ہونا چاہیے اور اسٹونو جائیدادوں کیلئے انٹرمیڈیٹ + اسٹونو گرافری ، اکاؤنٹس کلرک کیلئے بی کام کامیابی کے ساتھ دو سالہ تجربہ ہونا چاہیئے جبکہ کمپیوٹر اپلیکیشن اور ٹائیپنگ اسکلس میں بھی معلومات ہونا اور ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف جائیدادوں کیلئے دسویں جماعت اور میٹریکیولیشن کامیاب ہونا ہے اور مابقی جائیدادوں کیلئے کسی بھی بیچلر ڈگری میں کامیابی کافی ہے ۔ عمر کے اعتبار سے ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف جائیدادوں کیلئے 25-18 برس کے درمیان اور مابقی تمام جائیدادوں کیلئے 28 برس سے زائد عمر نہیں ہونی چاہیے ۔ منتخب کوآرڈینیٹر کا پے اسکل 1,77,500-56,100 روپئے اکاؤنٹس کلرک اینڈ ٹائیپسٹ کا 81,100-25,500 روپئے اور ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف کا 56,900-18,000 روپئے ہوگا ۔ درخواست فیس 700 روپئے ہے اور انتخاب تحریری ، تقریری اور اسکل ٹسٹ امتحانات کے ذریعہ کیا جائے گا ۔ ادخال درخواست کی آخری تاریخ /26 جون ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائٹ http://nyks.nic.in ملاحظہ کریں ۔