نہر میں ڈوبنے والی تین طالبات کی نعشیں نکال لی گئیں

   

سہسرام: بہار کے روہتاس ضلع کے مفصل تھانہ علاقے میں نہر میں ڈوبنے والی چار طالبات میں سے تین کی نعشیںاتوار کو برآمد کر لی گئی ہیں۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ دھویا گاؤں کی رہنے والی چار لڑکیاں ہفتہ کی شام مہدی گنج اسکول سے تعلیم حاصل کرکے گھر لوٹ رہی تھیں۔ اس دوران ایک طالبہ نہر میں پاؤں دھونے لگی۔ وہ پھسل کر نہر کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی۔ نہر میں ڈوبنے والی لڑکی کو بچاتے ہوئے تین دیگر طالبات بھی نہر میں ڈوب گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ نہر میں ڈوبنے والی دھووا گاؤں کے رہنے والے وپاشا کماری، بے بی کماری، پوجا کماری اور رمجھم کماری کی تلاش جاری ہے ۔