نیا ہندوستان! کیا کہانے کابھی کوئی مذہب ہوتا ہے؟ ڈیلیوری کرنے والا مسلم ہونے کی وجہ سے کہانا کینسل کیا، زومیٹو نے دکھایا آئینہ

,

   

آن لائن فوڈ ویب سائٹ زومیٹو ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں ہے ۔ اس مرتبہ زومیٹو اپنے کھانے کی وجہ سے نہیں ، بلکہ ڈیلیوری بوائے کی وجہ سے سرخیوں میں ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک شخص نے زومیٹو سے کھانا آرڈر کیا تھا ، لیکن جب اس کو میسیج کے ذریعہ پتہ چلا کہ ایک مسلم ڈیلیوری بوائے اس کا کھانا لے کر آرہا ہے ، تو اس شخص نے ڈیلیوری بوائے کو بدلنے کیلئے کہا ۔

  زومیٹو نے جب اس سے انکار کردیا تو اس شخص نے آرڈر کینسل کردیا اور ریفنڈ دینے کا مطالبہ کیا ۔ زومیٹو کمپنی نے جب ریفنڈ دینے سے انکار کردیا ، تو دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پر ہی بحث ہوگئی۔

امت شکل نام کے شخص نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے ابھی زومیٹو پر اپنا آرڈر کیسنل کردیا ، کیونکہ وہ ایک غیر ہندو کو میرا کھانا لے کر بھیج رہے تھے ۔ میرے منع کرنے پر بھی انہوں نے ڈیلیوری بوائے کو بدلنے سے انکار کردیا ۔ میں نے ان سے کہا کہ مجھ پر وہ اس طرح کھانا لینے کیلئے دباو نہیں بناسکتے ہیں اور مجھے ریفنڈ دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

امت شکل نے جو اسکرین شارٹ ڈالا ہے ، اس میں نظر آرہا ہے کہ فیاض نام کا ڈیلیوری بوائے امت کے گھر کھانا لے کر جانے والا تھا ۔ امت نے جیسے ہی دیکھا کہ فیاض اس کا کھانا لے کر آرہا ہے ، تو اس نے زومیٹو کو ڈیلیوری بوائے بدلنے کیلئے کہا۔

امت شکل نے اس معاملہ میں ایک وہاٹس ایپ چیٹ کا اسکرین شارٹ بھی شیئر کیا ہے ۔ اس چیٹ میں نظر آرہا ہے کہ امت زومیٹو کمپنی سے کہہ رہا ہے کہ ابھی ہمارے لئے ساون چل رہا ہے ، اس لئے ہمیں کسی مسلم شخص سے ڈیلیوری کی ضرورت نہیں ہے۔

اس کے بعد زومیٹو نے کہا کہ کھانے کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی کی طرف سے واضح طور پر کہا گیا کہ اگر وہ آرڈر منسوخ کرتا ہے تو اس کو کینسلیشن چارج کے طور پر 237 روپے دینے ہوں گے۔

امت نے اپنا اور ایک اسکرین شاٹ وائرل کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ زومیٹو نے اسے بلاک کردیا ہے۔ اور ایپ کی کوئی چیز بھی نہیں دکھا رہی ہے۔