نئی دہلی 3 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت ہند نے نیتاجی سبھاش چندر بوس اور آزاد ہند فوج سے متعلق تمام دستاویزات کو ڈی کلاسیفائی کردیا ہے اور 304 دستاویزات کو ہمیشہ محفوظ رکھنے کیلئے نیشنل آرکائیوز کو روانہ کردیا گیا ہے ۔ 304 کے منجملہ 303 فائیلوں کو حکومت کے پورٹل پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے اور عوام ان فائیلس کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔