سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش پر چیف منسٹر بنگال ممتا بنرجی کا خراج عقیدت
کلکتہ:مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے آج نیتاجی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرکز ی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 23 جنوری کو قومی تعطیل کا اعلان کیا جائے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ راجرہاٹ میںآزاد ہند فوج کے نام سے منسوب ایک یادگار تعمیر کی جائے گی۔اس کے احاطے میں ریاستی حکومت ایک یونیورسٹی بھی قائم کرے گی جو نتیاجی کے نام پر وقف ہوگی۔اس سال کلکتہ میں یوم جمہوریہ کی پریڈ نیتا جی کے نام منسوب کی گئی ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ آج رات 12.15بجے ایک سائرن بجایا جائے گا ۔اور مرکزی حکومت کو 23جنوری کو قومی تعطیل کا اعلان کرنا ہوگا۔ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آج کے دن ہم لوگ قومی ہیرو کے طور پر منارہے ہیں ۔حکومت بنگال نے نیتاجی کے 125ویں یوم پیدائش کے موقع پر سال بھر پروگرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ۔ممتا بنرجی کی قیادت میں ایک عظیم الشان پدیاترا کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔ممتا بنرجی نے لکھا ہے کہ نیتاجی سے منسوب یونیورسٹی کے قیام کا پورا خرچہ بنگال حکومت برداشت کرے گی اور غیر ملکی یونیوسٹی کے ساتھ معاہدہ کیا جائے گا ۔خیال رہے کہ مرکزی حکومت نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش پر پری کرما دیوس کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے ۔نیتاجی 1897میں کٹک میں پیدا ہوئے تھے ۔نیتا جی کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا اور انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔