نیتن یاہو کا آئندہ ہفتہ دورۂ ہند

   

Ferty9 Clinic

تل ابیب 6 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم اسرائیل بنجامن نیتن یاہو آئندہ ہفتہ ہندوستان کا دورہ کررہے ہیں جہاں وہ وزیراعظم ہند نریندر مودی سے مختلف اہم اُمور پر بات چیت کریں گے۔ یاد رہے کہ اسرائیل میں ماہ ستمبر میں دوبارہ منعقد شدنی انتخابات کے تناظر میں اِس دورہ کو اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے۔ مزید برآں ہندوستان نے پیر کے روز ریاست کشمیر کے خصوصی موقف والے آرٹیکل 370 کو منسوخ کردیا ہے اور ہوسکتا ہے اس موضوع پر بھی دونوں قائدین بات چیت کریں۔