نیتی ایوگ(پلاننگ کمیشن) میں منسٹرس کے بھر مار

,

   

اب تک حکومت کی جانب سے نیتی ایوگ میں نمائندگی صرف مودی کی تھی۔

نئی دہلی۔ ایکس افیشو کے طور پرہوم منسٹر امیت شاہ کا نام شامل کرتے ہوئے نیتی ایوگ کی نئی فہرست کو جمعرات کے روز وزیراعظم نریندر مودی نے منظور کردیا ہے‘

سال2015میں قائم کردہ پلاننگ کمیشن کو برخواست کرتے ہوئے تھینک ٹینک ’نیتی ایوگ‘

قائم کیاگیا ہے‘ اس کے علاوہ دیگر وزراء کو بھی ایکس افیشو کے طور پر کمیٹی میں شامل کیاگیاہے۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ‘ فینانس منسٹر نرملا ستیار امن‘ ریلوے منسٹر پیوش گوئل او راگریکلچر منسٹر نریندرسنگھ تومر دیگر اراکین میں شامل ہیں۔

ٹرانسپورٹ منسٹر نتن گڈکری‘ کمار اور انڈسٹری او رریلوے منسٹر پیوش گوئل‘ سماجی انصاف کے وزیر تھاور چند گہلوٹ اور منسٹر برائے اعداد وشمار(آزاد قلمدان) راؤ اندرجیت سنگھ بات چیت کے لئے خصوصی مندوبین میں شامل کئے گئے ہیں۔

پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ نیتی ایوگ‘ جوکہ مودی کی پہلی حکومت میں بڑے اصلاحات کے طور پر ذکر کیاگیاتھا نے نہرو کے دور کی پالیسی کی تیاری کے طریقے کو ایک جانب کردیا ہے‘

میں اب کئی منسٹر س ہیں جو اس تعمیراتی ادارے کی کارکردگی کے متعلق سوال اٹھائیں گے جوکمیٹی میں شامل کئے گئے ہیں۔

اب تک حکومت کی جانب سے نیتی ایوگ میں نمائندگی صرف مودی کی تھی۔ماہر معاشیات راجیو کمار بطور وائس چیرمن اپنے کام کاج کو جاری رکھیں گے۔

پریس انفارمیشن بیورو کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹس میں کہاگیا ہے کہ دیگر پورے وقت کے اراکین میں وے کے سارسوت‘ پروفیسر رمیش چند‘ او رڈاکٹر وی کے پاؤل شامل ہیں‘ جو سابق میں بھی کمیٹی میں شامل تھے۔

بیبک ڈیبورائے اور چیف ایکزیکیٹو امیتابھ کانب سابق بیوروکریٹس کے نام پی ائی بی کے جاری کردہ بیان میں نہیں ہے جس کی وجہہ سے تھوڑی سے الجھن ہیں کیونکہ ان کے نام نیتی ایوگ کی ویب سائیڈ پر اب بھی موجود ہیں