نیدرلینڈ کے وزیراعظم ڈگ شوف مستعفی

   

دی ہیگ، 4 جون (یو این آئی) ہالینڈ کے وزیراعظم ڈک شوف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ڈگ شوف نے منگل کو اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا استعفی باضابطہ طور پر شاہ ولیم الیگزینڈر کو سونپیں گے ۔ انہوں نے یہ اعلان دائیں بازو کی پارٹی فار فریڈم (پی وی وی) کے حکمراں اتحاد سے علیحدگی کے بعد کیا۔ دی ہیگ میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنا استعفی باضابطہ طور پر شاہ کو پیش کر دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وہ نگراں وزیر اعظم کے عہدے پر برقرار رہیں گے اور اس وقت ہالینڈ کو درپیش بڑے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کام کرتے رہیں گے ۔ مسٹر شوف نے پی وی وی کی واپسی پر بھی تنقید کی اور اسے ‘غیر ذمہ دارانہ اور مکمل طور پر غیر ضروری’ قرار دیا۔