انہوں نے کہاکہ پوروی مودی کے تعاون کے ساتھ اس میں کہاگیاہے کہ مذکورہ ای ڈی کو (امریکی ڈالر2316889.03) یعنی17.25کروڑ روپئے اس جرم کے پیش قدمی میں حاصل ہوئے ہیں۔
نئی دہلی۔مذکورہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے جمعرات کے روز کہاکہ بھگوڑے کاروباری نیراؤ مودی کی بہن نے یوکے کی ایک بینک اکاونٹ سے حکومت ہند کو 17کروڑ روپئے ”ادا“ کئے ہیں جو اس کو پی این پی قرض دھوکہ کیس میں مدد فراہم کرنے کی ایک مجرمانہ کاروائی میں قانونی کاروائی میں معافی کے فیصلے کے بعد یہ کام کیاگیاہے۔
مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ”جون24کے روز پوری مودی نے ای ڈی کوجانکاری دی کہ یوکے‘ لندن میں ایک بینک میں ان کا اکاونٹ ہونے کی جانکاری ملی ہے جو ان کے نام پر ہے‘ جو ان کے بھائی نیراؤ مودی کی خواہش پر کھولا گیاتھا اور اس میں موجودپیسوں کا ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
کیونکہ پروی کو حقیقت بیانی کی شرط پر معافی کو منظوری دی گئی تھی‘ انہوں نے امریکہ ڈالر23168890.3یوکے کی بینک سے حکومت ہند کے ڈائرکٹوریٹ برائے انفورسمنٹ کو منتقل کئے ہیں“۔
انہوں نے کہاکہ پوروی مودی کے تعاون کے ساتھ اس میں کہاگیاہے کہ مذکورہ ای ڈی کو (امریکی ڈالر2316889.03) یعنی17.25کروڑ روپئے اس جرم کے پیش قدمی میں حاصل ہوئے ہیں۔
نیراؤ مودی فی الحال یوکے کی جیل میں ہے اور اس نے ہندوستان کو حوالگی کی درخواست گنوادی ہے‘ جو امریکہ 2بلین ڈالر کے پنجاب نیشنل بینک ممبئی کی براڈی ہاوز برانچ میں مبینہ دھوکہ دہی کے معاملے کے ضمن میں تھا۔