نیرج چوپڑا کیپاو نورمی گیمز میں شرکت

   

نئی دہلی: ہندوستانی جیولن پھینکنے والے نیرج چوپڑا 18 جون کو فن لینڈ کے شہر ترکو میں ہونے والے باوقار پاو نورمی گیمز میں حصہ لیں گے، جہاں ان کا مقابلہ جرمنی کے 19 سالہ سنسنی خیز میکس ڈیہننگ سے ہوگا، جو 90 میٹر کلب میں تازہ ترین شامل ہیں۔ منتظمین نے کہا کہ 26 سالہ چوپڑا جو10 مئی کو دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں اپنے سیزن کا آغاز کریں گے، نے پاو نورمی گیمزکے 2022 ایڈیشن میں 89.30 میٹر کے تھرو کے ساتھ سلور میڈل جیتا تھا ، ان کے کیریئر کا دوسرا بہترین مظاہرہ تھا جب کہ وہ 2023 میں ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے کیونکہ وہ اس وقت زخم سے صحت یاب ہو رہے تھے۔ پاو نورمی گیمز کا نام فن لینڈ کے درمیانی اور لمبی دوری کے افسانوی رنرکے نام پر رکھا گیا ہے۔ یہ ایک عالمی ایتھلیٹکس کانٹی نینٹل ٹورگولڈ سیریز کا ایونٹ ہے، جو ڈائمنڈ لیگ میٹنگ سیریزکے باہر سب سے باوقار ایک روزہ مقابلوں میں سے ایک ہے۔چوپڑا صحت یاب ہوکر ایک نئی شروعات کیلئے پرعزم ہے۔