نیرج کو 50 اور بجرنگ کو 10 لاکھ کا یونیورسٹی کی جانب سے انعام

   

نئی دہلی ۔ جیولن تھرو میں ہندوستان کے لئے تاریخی کامیابی حاصل کرنے والے نیرج چوپڑا کا اس وقت ہندوستان بھر میں چرچہ ہے اور ان کی کامیابی پر جہاں ملک کو فخر ہے تو وہیں مرکزی، ریاستی، مختلف تنظیموں کی جانب سے ان پر انعامات کی بارش کی جارہی ہے۔ نیز لولی پروفیشنل یونیورسٹی جس کے نیرج چوپڑا طالب علم ہیں، اس نے بھی اپنے طالب علم کو 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ نیرج یونیورسٹی میں بی اے کے طالب علم ہیں۔ یونیورسٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نیرج چوپڑا اور ریسلر بجرنگ پونیا بھی اس یونیورسٹی کے طالب علم ہیں لہذا انہیں بھی 10 لاکھ روپے کا انعام دیا جارہا ہے جو کہ ہندوستان کے لئے برونز میڈل حاصل کیا ہے۔ پونیا نے 65 کیلو گرام فری اسٹائل ریسلنگ میں ہندوستان کے لئے برونز میڈل حاصل کیا ہے اور وہ یونیورسٹی کے ایم اے پبلک اڈمنسٹریشن کے طالب علم ہیں۔ قبل ازیں یونیورسٹی نے ہندوستانی ہاکی ٹیم جس نے 41 برس بعد اولمپکس کا میڈل حاصل کیا ہے اس میں 7 کھلاڑی اس یونیورسٹی کے طالب علم بھی ہیں، ان کے لئے 70 لاکھ کا اعلان کرچکی ہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے یونیورسٹی کے چانسلر اشوک متل نے کہا کہ نیرج نے گولڈ میڈل جیت کر ہندوستان کا 100 سالہ انتظار ختم کیا جس پر سارے ملک کو فخر ہے۔