نیرو ومودی کی ریمانڈ میں توسیع، بینک کھاتے منجمد

   

Ferty9 Clinic

لندن ۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہیروں کے مفرور تاجر نیرو مودی کی ریمانڈ سماعت کیلئے اسے جیل خانہ سے ایک ویڈیو لنک کے ذریعہ ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ، لندن میں پیش کیا گیا۔ یاد رہیکہ 48 سالہ نیرو مودی جنوب مغربی لندن کی وانڈسورتھ جیل میں جاریہ سال مارچ سے قید ہے۔ اس پر الزام ہیکہ اس نے پنجاب نیشنل بینک (PNB) کو 2 بلین ڈالرس کا دھوکہ دیا۔ کچھ عرصہ پہلے نیرو مودی نے ضمانت کی درخواست بھی داخل کی تھی جسے نامنظور کردیا گیا تھا اور اس کے بعد نیرو مودی کی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعہ یہ پہلی پیشی تھی جس کے بعد مودی کے ریمانڈ میں 25 جولائی تک توسیع کردی گئی۔ دریں اثناء سوئٹزرلینڈ کے آفیسرس نے بھی مفرور نیرو مودی کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے اس کے اور اس کی بہن پوروی کے بینک کھاتے منجمد کردیئے جن میں تقریباً 283.16 کروڑ روپئے ہیں۔