نئی دہلی۔ 27 مئی (ایجنسیز) ریاست مدھیہ پردیش کے مانڈسور علاقے میں بی جے پی لیڈر کی جانب سے قومی شاہراہ پر کی گئی غیر اخلاقی حرکت کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے، اس ویڈیو میںدیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کار قومی شاہراہ پر اچانک روکی گئی جس کے بعد ایک خاتون گاڑی سے اتری اور اگلی نشست سے مذکورہ شخص بھی باہر آیا۔ دونوں نے شاہراہ پر ہی نازیبا اور فحش حرکات کیں، یہ شرمناک منظر قریب کے ٹول پلازہ کے سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔مذکورہ شخص کی شناخت منوہر لال دھاکڑکے طور پر کی گئی ہے جو مانڈسور ضلع سے تعلق رکھتا ہے اور بی جے پی لیڈر بتایا جارہا ہے۔ واقعہ دہلی ممبئی ہائی وے پر پیش آیا جہاں منوہر لال نے مبینہ طور پر ایک خاتون کے ساتھ نیم برہنہ حالت میں رقص بھی کیا۔