نیشنل ہیرالڈ معاملہ۔ آج دوبارہ راہول گاندھی ای ڈی کے روبرو پیش ہوں گے

,

   

راہول گاندھی پہلی مرتبہ پوچھ تاچھ میں ای ڈی کے روبرو پیر کے روز پیش ہوئے تھے
نئی دہلی۔نیشنل ہیرالٹ نیوز پیپر سے وابستہ منی لانڈرنگ جانچ میں 10گھنٹوں تک انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے ساتھ چلے پوچھ تاچھ کے ایک روز بعدمنگل کے روز مرکزی تحقیقاتی ادارہ کے روبرو وہ دوبارہ پیش ہوں گے۔

راہول گاندھی پہلی مرتبہ پوچھ تاچھ میں ای ڈی کے روبرو پیر کے روز پیش ہوئے تھے۔ پیر کے روزپوچھ تاچھ کے بعد ای ڈی دفتر سے وہ رات11بجے کے قریب روانہ ہوئے۔پیر کے روز صبح11بجے سے تفتیش شروع ہوئی۔ پہلے دور کی پوچھ تاچھ 2.15بجے کے وقت لنچ وقفہ کے لئے ختم ہوئی۔

کانگریس لیڈر واپس گھر ائے اور پھر قومی درالحکومت کے سری گنگا رام اسپتال گئے جہاں پر ان کے والدہ پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی کویڈ سے متعلق امراض کے زیر علاج ہیں۔ راہول گاندھی سے پوچھ تاچھ دوبارہ 3.45بجے پیر کے روز شروع کی گئی۔

پیر کے روز اس معاملے پر بات کرتے ہوئے راجستھان چیف منسٹر اشوک گہلوٹ جو دہلی میں گاندھی کی حمایت کے لئے موجود تھے نے کہاکہ ”اس طرح کا برتاؤبہتر نہیں ہے۔ لوگ اس کو پسند نہیں کریں گے۔

کسی کوکوئی اعتراض نہیں ہے اگر قانون اپنا کام کرتا ہے۔ مگر اعتراض ای ڈی‘ سی بی ائی او رائی ٹی کے بیجا استعمال کا ہے‘ جو کیاجارہا ہے“۔ انہوں نے کہاکہ ”ہم قانون کی کاروائی پر عمل کرنا چاہئے‘ مگر اس وقت جب قوم کام کررہی ہے۔ قانون سب کے لئے ایک ہونا چاہئے

مگر نشانہ بناکر سمن ان ریاستوں میں قائدین کو بھیجے جارہے ہیں جہا ں پرانتخابات ہونے والے ہیں‘ انکم ٹیکس‘ ای ڈی‘ اور سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن کے دھاوئے کئے جارہے ہیں۔ جو غلط ہے“۔

پیر کے روز گاندھی ای ڈی دفتر کو اپنی بہن پرینکا گاندھی ووڈار اور پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ ای ڈی دفتر مارچ کرتے ہوئے پہنچے تھے۔

کانگریس قائدین اورکارکنان نئی دہلی میں سمن کے خلاف اے ائی سی سی ہیڈکوارٹرس پر پلے کارڈس تھامے احتجاج کیا۔ مختلف قائدین بشمول چھتیس گڑھ چیف منسٹر بھوپیش باگھیل او رراجستھان چیف منسٹر اشوک گہلوٹ بھی پارٹی کی اس ستیہ گرہ مارچ میں شامل تھے۔

دن بھر چلنے والے احتجاج کے بعد کانگریس پارٹی نے کہاکہ سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرک کے دائیں پیر میں فریچکر اس وقت آیاجب دہلی پولیس راہول گاندھی کی حمایت میں پارٹی کے احتجاج کے دوران دھکا دیاتھا۔ چدمبرم ٹوئٹ کیاکہ ”جب تین بڑے طاقتور پولیس جوان آپ پر گود پڑیں گے تو آپ خوش نصیب ہیں آپ کو معمولی فریکچر آیاہے‘ ڈاکٹرس کا کہنا اگر یہ معمولی فریچکر ہے تو دس دنوں میں یہ خود بخود ٹھیک ہوجائے گا۔

میں بہتر ہوں کل سے اپنا کام پر چلا جاؤں گا“۔ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کانگریس پر جوابی وار کرتے لوئے کہاکہ ملک اب جان رہا ہے کہ کانگریس پاٹی کی بدعنوانی کی حمایت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ”کانگریس کااصلی چہرہ سامنے آگیاہے۔

کیوں راہول گاندھی خوفزدہ ہیں؟اگر انہوں نے کوئی غلط نہیں کیاہے‘ انہیں ای ڈی کو اپنا کام کرنے دینا چاہئے۔ کیاایک پارٹی اور ایک خاندان کے لئے قانون تبدیل کردیں؟ملک اب جان چکا ہے کہ کانگریس نے بدعنوانی کی حمایت کی ہے“