نئی دہلی: نیشنل ہیلتھ اتھارٹی اور آئی آئی ٹی کانپور نے صحت کی دیکھ بھال میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے جس کا مقصد ڈیٹا پلیٹ فارم کے ساتھ صحت کی تحقیق میں تبدیلی لانا ہے ۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے چہارشنبہ کو یہاں بتایا کہ نیشنل ہیلتھ اتھارٹی اور آئی آئی ٹی کانپور (انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی) نے مرکزی صحت سکریٹری اپوروا چندرا کی موجودگی میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ اس ایم او یو پر مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے ایڈیشنل سکریٹری ایل ایس چانگسن اور کانپور آئی آئی ٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر منیندرا اگروال نے دستخط کئے ۔ مفاہمت نامے کے مطابق آئی آئی ٹی سیکھنے کا ایک پلیٹ فارم، معیار کو محفوظ رکھنے والا ڈیٹا بیس، اے آئی ماڈلز کا موازنہ کرنے اور ان کی تصدیق کے لیے ایک کھلا بینچ مارکنگ پلیٹ فارم اور آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے تحت تحقیق کے لیے ایک رضامندی کے انتظام کا نظام تیار کرے گا۔